پاکستانی خبریں

آپریشن بنیان المرصوص کے دوران پاک فضائیہ کا بھرپور وار، بھارتی فضائیہ کے متعدد طیارے تباہ

خلیج اردو
اسلام آباد: آپریشن بنیان المرصوص کے دوران پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو فیصلہ کن اور منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کے متعدد لڑاکا طیاروں کو مختلف علاقوں میں تباہ کر دیا، جن کے پائلٹس زخمی یا لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک بھارتی طیارہ اننت ناگ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا، جس کے پائلٹ کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ طیارے کی ایجکیشن سیٹ پہی گاڈول کوکرناگ کے علاقے سے برآمد ہوئی۔

بھارتی فضائیہ کا دوسرا طیارہ پامپور یا پلوامہ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا، جس کے دونوں پائلٹس شدید زخمی حالت میں سری نگر کے ہسپتال منتقل کیے گئے۔

ایک اور بھارتی لڑاکا طیارہ پنتھیال، رامسو، ضلع رام بن کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا، جس کے پائلٹ فلائنگ آفیسر اقبال سنگھ کو زخمی حالت میں آرمی ہسپتال ادھم پور منتقل کیا گیا۔

بھارتی فضائیہ کا ایک طیارہ بھردہ کلاں، تحصیل اکھنور کے زرعی کھیتوں میں گر کر تباہ ہوا، جہاں دونوں ایجکیٹ کرنے والے پائلٹس زخمی ہوئے جنہیں اکھنور کے فوجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایک بھارتی طیارہ بھٹنڈہ کے علاقے میں بھی تباہ ہوا، جبکہ بھارت کا ایک ہیرون ریموٹ پائلٹڈ وہیکل (Heron RPV) جموں شہر کے مشرق میں 13 ناٹیکل میل کے فاصلے پر مار گرایا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کی بروقت اور مؤثر کارروائی نے دشمن کی عددی برتری کو خاک میں ملا دیا اور بھارت کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button