پاکستانی خبریںفن و فنکار

پاکستانی گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صباء قمر کے  وارنٹ گرفتاری جاری

 

خلیج اردو آن  لائن:

تاریخ مسجد وزیر خان میں میوزک ویڈیو فلم بند کرنے کے مقدمے میں گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صباء  قمر کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے  گے۔

مقامی میڈیا کے مطابق وارنٹ گرفتاری عدالت میں پیش نہ ہونے کے باعث جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے جاری کیے گئے۔

یاد رہے کہ اگست میں اکبری گیٹ پولیس نے وکیل فرحت منظور کی شکایت پر صبا اور بلال کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ ایف آئی آر پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 295 (جان بوجھ کر یا بدنیتی پر مبنی عمل سے کسی بھی طبقے کے مذہب یا مذہبی عقائد کی توہین کرتے ہوئے  مذہبی جذبات مجروح کرنا) کے تحت درج کی گئی  تھی۔

خیال رہے کہ کچھ ماہ قبل بلال سعید اور صباء قمر کی تاریخی مسجد وزیر خان میں ڈانس ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ جس کے بعد مذہبی حلقوں کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

جس پر صباء قمر نے ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے وضاحت دی تھی کہ یہ ویڈیو نکاح پر مشتمل ایک سین کا حصہ اور اس ویڈیو کا فلماتے ہوئے بیک گراؤںڈ میں یا بعد میں ایڈیٹ کر کے بھی کوئی گانا نہیں لگایا تھا۔

Source: Gulf Today

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button