پاکستانی خبریں

پاکستان کی اپنی کرپٹو کرنسی متعارف کرانے کی تیاریاں شروع

خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان میں سرکاری سطح پر کرپٹو کرنسی متعارف کرانے کے لیے تیاریاں جاری ہیں، جس کے تحت بلاک چین ٹرانزیکشنز، سیکیورٹی اور دیگر تکنیکی امور اولین اقدامات میں شامل ہوں گے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق، اس منصوبے کے لیے ایف اے ٹی ایف (فنانشل ایکشن ٹاسک فورس) سے مشاورت کا آغاز آئی ایم ایف کی ٹیکنیکل ٹیم سے مذاکرات کے بعد کیا جائے گا۔

وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک کے حکام بلاک چین سے منسلک ہونے اور سیکیورٹی کے حوالے سے اقدامات تجویز کریں گے، جبکہ بینکنگ برانچ اور فارن ایکسچینج مانیٹرنگ ٹیم کی مدد سے کپیسٹی بلڈنگ کے امور طے کیے جائیں گے۔

کرپٹو کرنسی کے عملی اقدامات

🔹 ٹرانزیکشن پروٹیکشن سسٹم پر کام اپریل میں شروع ہوگا۔
🔹 اسٹاک ایکسچینج اور ایس ای سی پی کے حکام سے اپریل میں مشاورت کی جائے گی۔
🔹 ایف اے ٹی ایف کی متعلقہ برانچ کو ٹیکنیکل دستاویزات پیش کی جائیں گی۔
🔹 چینی آڈٹ کمپنیوں سے بلاک چین انٹیگریشن کے لیے رابطے کیے جائیں گے۔
🔹 چیمبرز آف کامرس اور بینکنگ ماہرین سے بھی تعاون حاصل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق، حکومت کرپٹو کرنسی کے قانونی، مالیاتی اور تکنیکی پہلوؤں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ اسے محفوظ اور عالمی معیار کے مطابق بنایا جا سکے۔ اس اقدام سے ڈیجیٹل معیشت کو فروغ اور مالی شفافیت میں اضافہ متوقع ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button