پاکستانی خبریں

پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، اپنی علاقائی سالمیت پر کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دوٹوک پیغام

خلیج اردو
راولپنڈی: جی ایچ کیو میں 17ویں نیشنل ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن اور استحکام کا خواہاں ہے تاہم ملکی سالمیت پر کسی بھی قسم کا حملہ ہوا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گرد گروہ فتنہ الہند اور فتنہ الخوارج بلوچستان میں عوام دشمن اور ترقی مخالف ایجنڈا پھیلا رہے ہیں تاکہ صوبے میں بدامنی اور انتشار پیدا کیا جا سکے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے واضح کیا کہ ایسے تمام دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں اور بلوچستان کو اس لعنت سے مکمل طور پر پاک کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ انتہائی باصلاحیت، محبِ وطن اور ثابت قدم عوام کا صوبہ ہے، یہی عوام اس کی اصل طاقت اور دولت ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے کی بے پناہ معاشی صلاحیت کو عوام کی بہتری کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پائیدار ترقی اور خوشحالی کے لیے نوجوان نسل کا کردار کلیدی ہے، اس لیے نوجوانوں کو سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر صوبے کے دیرپا امن اور استحکام کے لیے کام کرنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button