(خلیج اردو ) دبئی میں پاکستان کی یوم آزادی کی مناسبت سے برج خلیفہ پر پاکستانی پرچم روشن کیا گیا ۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے برج خلیفہ میں موجودگی یقینی بنا کر پاکستان زندہ باد ، پاکستان کا مطلب کیا لا اللہ الا لااللہ اور کشمیر بنے گا پاکستان کے پر شگاف نعرے لگا کر سماءبانھ لیا ۔
برج خلیفہ پر پاکستانی پرچم دیکھنے کے لئے دبئی کے مختلف علاقوں سے پاکستان نژاد باشندے آئے اور پاکستان سے محبت کا اظہار کیا ۔
آئے ہوئے لوگوں میں اقبال آصف نے کہا کہ میں ہر 14 اگست پر یہاں آتا ہوں اور برج خلیفہ پر پاکستان کا پرچم دیکھ کر اچھا محسوس ہوتا ہے ۔ ہم پاکستانی ہے اور وطن سے محبت ہمارے خون میں شامل ہے ۔
ثانیہ وسیم جنکا کا تعلق لاہور سے ہے کہتی ہے کہ مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے اور میں دبئی حکومت کا شکریہ ادا کرتی ہوں جو پاکستان نژاد افراد کا خیال کرتے ہوئے ان سے اظہار یکجہتی کے لئے پاکستان کا پرچم نمایا کرتی ہے ۔
اختر امین نے کہا کہ وہ کراما میں ملازم ہے اور میں کل رات سے انتظار میں تھا کہ کب برج خلیفہ پر پاکستان کا پرچم لگانے کا اعلان کیا جائے گا ۔
فاطمہ علی جو شوہر کے ساتھ دبئی میں رہتی ہے نے بیان کیا کہ پاکستان کا پرچم دیکھ کر رونا آیا اور جذبہ بھی پیدا ہوا جب پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے لوگوں کو دیکھا ۔
فاطمہ نے کہا کہ اللہ تعالی پاکستان کو ہمیشہ قائم رکھے کیونکہ ملک سے باہر رہ کر احساس ہوتا ہے کہ اپنے وطن کی کیا قیمت ہوتی ہے ۔
فرحان دانش نے کہا 14 اگست کو ہمیں پاکستان کے حصول میں جدوجہد کرنے والے رہنماوں سے عہد کرنا چاہئے کہ ہم پاکستان کی حفاظت اور سالمیت کو یقینی بنانے کے لئے ہر جد پار کرنے کے لئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں ۔







