(خلیج اردو ) متحدہ عرب امارات اور اسرائیل معاہدے پر پاکستان نے اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے حق خودارادیت سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور پائیدار امن کیلئے 2 ریاستی امن معاہدے کی حمایت کرتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ یو اے ای اور اسرائیل تعلقات کی بحالی کے معاہدے کو دیکھا ہے اس معاہدے کے دور رس نتائج ہوں گے جو خطے میں امن کے لئے کلیدی کردار ادا کرنگے ۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ فلسطینیوں کے حق خودارادیت سےاظہار یکجہتی کرتے ہیں، مشرق وسطیٰ میں امن واستحکام پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہیں۔پاکستان دنیا میں کہی بھی پائیدار امن کیلئے 2 ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق فلسطینیوں کے حقوق اور امنگوں کے مطابق پاکستان نقطہ نظر بیان کرتا ہے، فلسطینیوں کے حقوق میں ان کی خودمختاری کا حق شامل ہے اور پاکستان اس کی حمایت جاری رکھے گا ۔
Source: Pakistan Media







