
خلیج اردو
پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، لیکن افسوس کہ نواز شریف اور مریم نواز جنگ جیتنے کا کریڈٹ لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم متحد ہے مگر ہمیں بھارتی فوج سے زیادہ اندرونی دشمن سے خطرہ ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستان کو سیاسی اتحاد اور یکجہتی کی اشد ضرورت ہے تاکہ ملک دشمن عناصر کو شکست دی جا سکے۔ انہوں نے زور دیا کہ قومی سلامتی اور دفاع کے معاملات پر سیاست نہیں ہونی چاہیے اور تمام سیاسی قوتوں کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے قومی بیانیے پر یکجہتی دکھانی ہوگی۔





