
خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو میں واضح کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ کسی قسم کی ڈیل نہیں کی گئی۔ وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں مذاکرات کی جو پیشکش کی تھی، ہم نے اس کا خیر مقدم کیا تھا اور اب بھی سمجھتے ہیں کہ سیاسی مسائل کا حل صرف مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان نے کبھی اپنے بچوں یا پارٹی کو ہدایت نہیں دی کہ کسی سے ڈیل کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش سیاسی بحران کا حل نکالنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو سنجیدگی سے سوچنا ہوگا اور ایک میز پر بیٹھ کر قومی مسائل کا حل نکالنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ محاذ آرائی سے ملک مزید نقصان اٹھائے گا۔





