پاکستانی خبریں

پاکستان جنوبی ایشیاء کا دوسرا مہنگا ترین ملک بن گیا،ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستان میں مزید مہنگائی کی پیشگوئی کردی

خلیج اردو

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے سال  2022 کی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش میں سیلاب نے معاشی ترقی کو متاثر کیا۔جنوبی ایشیا میں معاشی ترقی کی شرح  6.5 کی بجائے 6.3 فیصد رہے گی۔

 

رپورٹ کے مطابق جنوب ایشیاء میں پاکستان دوسرا مہنگا ترین ملک ہے جہاں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح سری لنکا کے 70.6 کے بعد سب سے زیادہ 26.6 فیصد ہے۔ بنگلہ دیش میں یہ شرح 8.9 فیصد اور بھارت میں 6.8 فیصد ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیلاب نے جہاں پاکستان کی معیشت ،زراعت اور لائیو اسٹاک کو بڑا نقصان پہنچایا وہاں سیلاب کی وجہ سے مہنگائی بڑھ گئی۔سیلاب سے گندم کی بوئی بھی متاثر ہو رہی ہے۔

 

ایشائی ترقیاتی بنک نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستانی روپے کی قدر میں مزید گراوٹ کے ساتھ توانائی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button