پاکستانی خبریں

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا آج ہاٹ لائن پر رابطہ متوقع، براہ راست مذاکرات کیلئے سعودی عرب کا امکان

خلیج اردو
اسلام آباد: پاک بھارت ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کا آج ہاٹ لائن پر رابطہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ ساڑھے 11 بجے ہوگا، جس میں 10 مئی کو طے پانے والے سیز فائر فیصلے کی تفصیلات پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست مذاکرات بھی متوقع ہیں، جن کے حوالے سے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ یہ مذاکرات کسی تیسرے ملک میں ہوں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق براہ راست مذاکرات سعودی عرب میں ہوسکتے ہیں جبکہ مذاکرات کے وقت اور مقام کا تعین دونوں ممالک کے سفارتی اور نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرز کریں گے۔

حکام کے مطابق سیز فائر پر عملدرآمد اور مستقبل کی کشیدگی کو روکنے کیلئے رابطوں کو مؤثر بنایا جائے گا تاکہ کسی قسم کی غلط فہمی یا کشیدگی کو بڑھنے سے روکا جا سکے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button