خلیج اردو
اسلام آباد:پاک بحریہ کا مشق سی سپارک 2024 کے اختتام پر شمالی بحیرہ عرب میں فائر پاور کا کامیاب مظاہرہ۔ پاک بحریہ کے بحری جہاز نے سطح آب سے فضا میں مار کرنے والے ایف ایم 90 میزائلز سے فضائی ٹارگٹس کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
مشق سی سپارک 2024 ۔ اختتام پر شمالی بحیرہ عرب میں فائر پاور کا کامیاب مظاہرہ ۔ پاک بحریہ کے بحری جہاز نے سطح آب سے فضا میں مار کرنے والے میزائلز سے فضائی ٹارگٹس کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے فائر پاور ڈسپلے کا مشاہدہ کیا۔پاک بحریہ کے بحری جہاز نے سطح آب سے فضا میں مار کرنے والے ایف ایم 90 میزائلز سے فضائی ٹارگٹس کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
لائیو میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت اور حربی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے کہا کہ پاک بحریہ ملکی بحری سرحدوں کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے ہمہ وقت تیارہے۔