
خلیج اردو
اسلام آباد: اسلام آباد کی احتساب عدالت نے کرپشن ریفرنس میں فواد چودھری کی درخواست ضمانت مسترد کردی،احتساب عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
جج ناصر جاوید رانا نے فواد چودھری کیخلاف جہلم میں تعمیراتی منصوبوں میں خورد برد کیس میں درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی۔
وکیل صفائی عامر عباس نے کہا کہ کیس انکوائری سٹیج پر ہے، انکوائری سٹیج پر نیب کو کسی کو گرفتار کرنے کا اختیار نہیں، پی ڈی ایم حکومت نے فواد چودھری سے سیاسی انتقام لیا گیا۔
فیصل چودھری ایڈووکیٹ نے دوران سماعت موقف اپنایا کہ جس زمین کی بات ہورہی ہے،، وہ انہوں نے خریدی تھی،،، انہیں نیب نے انکوائری میں کبھی نہیں بلایا، استدعا ہے درخواست ضمانت منظور کی جائے۔
نیب نے فواد چودھری کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی۔
نیب پراسکیوٹر نے کہا کہ فواد چودھری نے کرپشن کی ہے، ٹھیکیدار سے ملی بھگت کرکے کرپشن کی۔ بعدازاں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا،، جو کچھ دیر بعد سنا دیا گیا۔