
خلیج اردو
راولپنڈی: پاک فوج نے 120 کلومیٹر فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والے فتح میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ یہ تجربہ جاری مشق "ایکس انڈس” کا حصہ تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل تجربے کا مقصد افواج کی آپریشنل تیاری کو جانچنا اور میزائل کے جدید نیویگیشن سسٹم سمیت دیگر تکنیکی پہلوؤں کی تصدیق کرنا تھا۔
تجربے کے دوران پاک فوج کے سینیئر افسران سمیت پاکستان کے اسٹریٹجک اداروں کے سائنسدان اور انجینئرز بھی موجود تھے۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی اسٹاف نے میزائل تجربے کی کامیابی پر تمام متعلقہ افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارک باد دی اور ملکی دفاع کے لیے فوج کی مکمل تیاری اور تکنیکی قابلیت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔






