پاکستانی خبریں

تمام یہ جان لیں کہ پاکستان کا تصور ناقابل تسخیر ہے اور اس کی حفاظت ایمان سے سرشار جانبازوں اور متحد قوم کے پختہ عزم نے کر رکھی ہے ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تینوں مسلح افواج کے افسران سے خطاب

خلیج اردو
چیف آف دی آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نئے قائم ہونے والے ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز میں تینوں مسلح افواج کے افسران سے اہم خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ہیڈ کوارٹرز کا قیام دفاعی ڈھانچے میں ایک تاریخی اور بنیادی تبدیلی ہے۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ بڑھتے اور بدلتے ہوئے خطرات کے پیش نظر ضروری ہے کہ پاکستان ملٹی ڈومین آپریشنز کو تینوں افواج کے متحد نظام کے تحت مزید بہتر بنائے۔ ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز کا قیام اسی سمت ایک اہم قدم ہے جو مشترکہ آپریشنل ہم آہنگی کو مضبوط کرے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ تینوں سروسز اپنی انفرادی خصوصیات، آپریشنل تیاریوں اور تنظیمی ڈھانچے کو برقرار رکھیں گی جبکہ ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز ان کے آپریشنز کو مربوط اور ہم آہنگ کرے گا۔

بھارت کو دوٹوک انتباہ دیتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، "اگلی بار پاکستان کا جواب اس سے بھی زیادہ برق رفتار اور شدید ہوگا۔”

افغان طالبان حکومت سے متعلق گفتگو میں انہوں نے کہا کہ طالبان رجیم کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ ان کے پاس "فتنۂ خوارج” یا پاکستان — دونوں میں سے صرف ایک کا انتخاب ہے، اور اس میں کوئی تیسرا راستہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے مگر کوئی بھی ہماری خودمختاری، علاقائی سالمیت یا عزم کو آزمانے کی غلطی نہ کرے۔

خطاب کے اختتام پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کا تصور ناقابلِ تسخیر ہے اور اس کی حفاظت ایمان سے سرشار جانبازوں اور متحد قوم کے مضبوط عزم نے کر رکھی ہے۔

پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button