
خلیج اردو
دبئی ایئر شو 2025 میں پاکستان کا جے ایف 17 تھنڈر مسلسل توجہ کا مرکز بنا رہا، جہاں شائقین نے فلائنگ اور اسٹیٹک ڈسپلے دونوں میں طیارے کی کارکردگی اور اس کے جدید بلاک تھری ورژن میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ نے جے ایف 17 پروگرام، مقامی ایویونکس اور ایم آر او خدمات کے ساتھ اپنی ایرو اسپیس صلاحیتیں پیش کیں، جبکہ پاکستانی فضائیہ نے دو جے ایف 17 بلاک تھری طیارے نمائش کے لیے تعینات کیے۔ ایک طیارے نے ایروبٹک فلائنگ ڈسپلے میں مہارت کا مظاہرہ کیا، اور دوسرا مکمل اسلحہ سیٹ کے ساتھ اسٹیٹک ایریا میں زائرین کو بریف کرنے کے لیے موجود رہا۔ زائرین نے طیارے کی پرواز، کنٹرول اور جدید ایویونکس نظام کو سراہا، اور پی اے ایف اہلکاروں سے تکنیکی معلومات حاصل کیں۔ ایئر شو میں 1500 سے زائد نمائش کنندگان، 148000 تجارتی زائرین، 115 ممالک کے 490 وفود اور 200 سے زیادہ طیارے شامل ہیں، اور جے ایف 17 مسلسل نمایاں توجہ حاصل کر رہا ہے۔






