
خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان کے وزیر اعظم کے مشیر برائے وزارت داخلہ اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے افغانستان کے قائم مقام سفیر سردار احمد شکیب سے ملاقات کی۔
ملاقات میں افغان پناہ گزینوں کی موجودہ صورتحال، پناہ گزینوں کے معاملات پر حالیہ حکومت کے فیصلوں اور ان کے دو طرفہ تعلقات پر اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے موجودہ چیلنجز اور دیگر مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو کی۔






