
خلیج اردو
: عمان: آج امریکہ اور ایران کے درمیان جوہری تنازع پر براہ راست مذاکرات عمان میں ہوں گے۔ امریکی وزیرخارجہ مارک روبیو نے کہا ہے کہ یہ بات چیت بالواسطہ ثالثوں کے ذریعے ہوگی۔ روبیو نے واضح کیا کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی اعلیٰ حکام نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای پر امریکہ سے براہ راست مذاکرات کے لیے دباؤ ڈالا ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ایرانی حکام نے خامنہ ای کو بتایا کہ یا تو امریکہ کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں یا پھر امریکی حملے کے لیے تیار رہیں۔
یہ پیغام ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں دیا گیا، جس میں عدلیہ اور پارلیمنٹ کے سربراہان نے شرکت کی۔ حکام نے خامنہ ای کو یہ بھی بتایا کہ امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے فوجی کارروائی کا خطرہ سنگین ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر مذاکرات سے انکار کیا گیا تو ایران کے جوہری مقامات پر حملے ہو سکتے ہیں۔







