
خلیج اردو
ماسکو: روس کے صدر ولادی میر پوتن نے کہا ہے کہ روس مکمل جنگ بندی کے لئے تیار ہے، تاہم جنگ بندی کے لئے بہت سی اہم شرائط ابھی باقی ہیں۔
امریکی ایلچی سٹیو وٹکوف کے ساتھ ملاقات کے بعد روسی صدر نے کہا کہ یوکرین کو نیٹو میں شامل نہیں ہونا چاہئے اور یوکرین کے چار علاقوں پر روس کا کنٹرول ہونا چاہئے۔
سٹیو وٹکوف نے روسی صدر ولادی میر پوتن سے ملاقات کی، جو چار گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی۔ ملاقات میں یوکرین کی جنگ بندی سے متعلق بات چیت کی گئی اور روسی صدر کے ایلچی نے ملاقات کو نتیجہ خیز قرار دیا۔







