عالمی خبریں

صہیونی بربریت کی انتہا، اسرائیلی فوج نے غزہ میں طبی ٹیم کو نشانہ بنایا

خلیج اردو
غزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک طبی ٹیم کو شناخت کرنے کے بعد قریب سے نشانہ بنایا، جس سے انسانیت سوز صورتحال پیدا ہوئی۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے طبی قافلے پر صرف 12 میٹر کی دوری سے 100 سے زائد گولیاں برسائیں، جس کے بعد اس واقعے کی منظرعام پر آنے والی فوٹیج نے اسرائیلی جھوٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ نہ صرف انسانیت سوز ہے بلکہ جنگی قوانین کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے، جس میں طبی کارکنوں کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اس واقعے کی تفصیلات نے عالمی سطح پر شدید ردعمل کو جنم دیا ہے، کیونکہ بین الاقوامی قوانین کے تحت جنگ کے دوران طبی عملے کی حفاظت یقینی بنانا ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button