پاکستانی خبریں

پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات ہو رہے ہیں تو ہمیں آگاہ کیا جائے، جے یو آئی

خلیج اردو
اسلام آباد: جے یو آئی کے رہنما کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کر رہی ہے تو ہمیں اس سے آگاہ کیا جائے تاکہ ہم اپنا فیصلہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر جے یو آئی کو پی ٹی آئی کے ساتھ آگے بڑھنا ہے تو وہ اس بات پر قائم رہنا ہو گا کہ تمام امور انڈر اسٹینڈنگ کے تحت ہوں۔

کامران مرتضیٰ نے مزید کہا کہ اعظم سواتی اور گنڈاپور کی بانی سے ملاقات کے بعد ان کے بیانات پر تحفظات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سینیٹر ہمایوں مہمند نے اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کی تردید کی ہے، لیکن اگر بات بڑھ گئی تو اتحاد کو اللہ حافظ کہنا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم جس سے بھی بات کریں گے، وہ اتحاد کے پلیٹ فارم سے ہو گا اور اگر کوئی باہرسے آئے اور اس سے بات چیت ہو، تو اس پر ہمارے تحفظات ہیں۔

جے یو آئی نے اس بات کا بھی مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی کے رابطوں پر اسد قیصر کی طرف سے وضاحت سامنے آئے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button