
خلیج اردو
وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ حکومت عوام پر اضافی بوجھ نہیں ڈالے گی اور 24 ارب روپے کا بوجھ خود برداشت کرے گی۔
قوم سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں، "پٹرول کی قیمت میں 50 اور ڈیزل میں 74 روپے اضافے کی تجویز دی گئی تھی جسے مسترد کر دیا گیا”، تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
وزیراعظم کے مطابق حکومت غیر ضروری اخراجات میں کمی کر کے عوام کو سہولت دے رہی ہے اور اب تک پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ روکنے کے لیے 69 ارب روپے خرچ کیے جا چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں جاری جنگ کے باعث معیشت متاثر ہو رہی ہے اور دعا کی کہ یہ صورتحال جلد بہتر ہو، جبکہ امت مسلمہ کو درپیش مشکلات کے خاتمے کیلئے بھی خصوصی دعا کی۔
یہ فیصلہ مہنگائی کے دباؤ میں کمی لانے اور عوام کو فوری ریلیف دینے کی حکومتی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔






