
خلیج اردو
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے خطے کی موجودہ کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم نے اس موقع پر ایرانی صدر کو عیدالفطر اور نوروز کی مبارکباد پیش کی اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
گفتگو کے دوران شہباز شریف نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اختلافات کے حل کے لیے سفارتکاری کی طرف واپسی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے ایران کے بہادر عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور حالیہ واقعات میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کی جانب سے سفارتی حل پر زور دینا خطے میں امن کے قیام کی کوششوں کا حصہ ہے اور کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔






