پاکستانی خبریں

بجلی کی قیمتوں میں پھر  اضافے کی تیاریاں، ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ

خلیج اردو

اسلام آباد:بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان، نیپرا نے درخواست گزار اور اسٹیک ہولڈرز  کو سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔ اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔

 

دوران سماعت ممبر خیبرپختونخوا نے کہا کہ فرنس آئل کے پاور پلانٹس کو چلانے کی ضرورت کیوں پڑتی ہے، ہم نے سسٹم آپریٹر کے پیسے روکے ہیں لیکن اس کے باوجود   مسائل حل نہیں ہوتے، ان پیسوں کا بوجھ کہی نہ کہی حکومت پر آرہا ہے، مجھے ڈھائی سال ہوگئے اور ہر سماعت میں سسٹم کے مستقل مسائل کے بارے میں سن رہے ہیں، آپ کی نااہلی ہم کس پر ڈالے گے، حکومت پر یا صارفین پر۔

 

سی پی پی اے حکام نے بتایا کہ گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں  اس سال  مقامی کوئلے سے زیادہ بجلی بنائی گئی ہے، ترسیلی نظام میں اگر بہتری لائی جائے تو مقامی کوئلے سے مزید بجلی پیدا کرسکتے ہیں۔ ممبر کے پی نے کہا کہ آپ کے پانچ مزید پاور پلانٹس بھی میرٹ آرڈر کے خلاف چلے ہیں۔

 

سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا اتھارٹی نے فیصلہ  محفوظ کرلیا۔ آج صرف درخواست گزار اور  اسٹیک ہولڈرز کو سنا گیا۔ اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button