پاکستانی خبریں

ملائیشیا کی جیلوں سے پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی

ملائیشیا کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی وطن واپسی شروع ہوگئی، 417 قیدیوں کو لیکر غیر ملکی ائرلائن کی دو پروازیں لاہور پہنچ گئیں، تیسری اور آخری پرواز کل دوپہر پاکستان پہنچے گی۔

ملائشین ائر لائن کی پہلی پرواز250 پاکستانی قیدی کولیکر دوپہر ساڑھے 12 بجے دن لاہور پہنچ گئی جبکہ دوسری پرواز کے ذریعے مزید 167 پاکستانی بھی وطن واپس پہنچے ہیں۔

قیدیوں کی رہائی کے سلسلے میں وزیر اعظم پاکستان نے ملائیشین حکومت سے رابطہ کیا تھا، قیدیوں کی واپسی کے پروگرام کی نگرانی ملائیشیا میں موجود پاکستانی قونصلر آمنہ بلوچ نے کی۔

ملائیشیا میں موجود پاکستانی ہائی کمشنر آمنہ بلوچ کے مطابق عید سے قبل 3 فلائٹس کے ذریعے تمام پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کو یقینی بنایا جائے گا۔

ملائیشیا کی جیل میں قید پاکستانیوں کی وطن واپسی کے سلسلے کی آخری پرواز کل لاہور پہنچے گی۔

آج لاہور پہنچنے والے تمام مسافروں اور ان کے سامان کی خصوصی سکریننگ کی گئی اور انہیں لاہور کےمختلف قرنطینہ سینٹروں میں منتقل کردیا گیا ۔

Source Link

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button