پاکستانی خبریں

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل، ہنڈرڈ انڈیکس 325 پوائنٹس اضافے سے 1 لاکھ 17 ہزار سے تجاوز کر گیا

خلیج اردو
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں 325 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 100 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں 385 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا اور انڈیکس 1 لاکھ 16 ہزار 775 پر بند ہوا تھا، یوں مارکیٹ میں مثبت رجحان کا سلسلہ مسلسل دوسرے دن بھی جاری رہا۔

ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کا اعتماد مالیاتی استحکام اور آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق مثبت پیش رفت کی بنیاد پر بحال ہو رہا ہے، جس کا اثر مارکیٹ کی کارکردگی پر نمایاں طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button