
خلیج اردو
راولپنڈی: بانی تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعلیٰ کے منتخب ہونے کے عمل پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام ایم پی ایز نے بغیر کسی گروپ بندی کے ووٹنگ میں حصہ لیا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جمہوری پراسس میں کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے، عمل قانون کے مطابق ہونا چاہیے اور حلف برداری کا عمل بھی بخوشی مکمل ہونا چاہیے۔
عمران خان نے کہا کہ فوج میری، ملک بھی میرا، شہدا بھی میرے ہیں اور دہشت گردی کے حل کے لیے اگر افغانستان سے بات ضروری ہو تو اس کا حل نکالنا چاہیے۔ انہوں نے جمہوری عمل کی حرمت اور صوبائی اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔







