پاکستانی خبریں

واش روم میں گرنے سے صدر پی ٹی آئی پرویز الہٰی کی پسلیاں ٹوٹ گئیں، چھاتی کا دائیاں حصہ سوجا ہوا اورسر پر بائیں طرف چوٹ کا نشان موجود ہے، میڈیکل رپورٹ انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں جمع کرا دی گئی

خلیج اردو
اسلام آباد: واش روم میں گرنے سے صدر پی ٹی آئی پرویز الہٰی کی پسلیاں ٹوٹ گئیں، چھاتی کا دائیاں حصہ سوجا ہوا اورسر پر بائیں طرف چوٹ کا نشان موجود ہے، میڈیکل رپورٹ انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں جمع کرا دی گئی۔

 

پرویز الہٰی کی تفصیلی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی ۔رپورٹ کے مطابق جیل میں گرنے سے پرویز الہٰی کافی زخمی ہوئے۔دائیں جانب کی چوتھی پسلی ٹوٹ گئی ہے ۔بائیں آنکھ کے قریب اور ماتھے پر بھی چوٹ لگی۔۔نیل بھی موجود ہے۔گرنے کے باعث گھٹنا بھی زخمی ہوا ہے ۔سینے کے دائیں حصے پر بھی سوجن ہے۔

 

پرویز الہٰی کے جیل میں ہی ایکسرے لئے گئے۔چیک اپ پمز اور بینظیر بھٹو اسپتال کے سینئر ڈاکٹرز نے کیا۔ڈاکٹرز کی ٹیم میں جنرل سرجن،ماہر کارڈیولوجسٹ اورآرتھوپیڈک شامل تھے۔رپورٹ میں ڈاکٹرزنے پرویزالہٰی کیلئے 2ہفتے آرام تجویز کیا ہے۔

 

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے میڈیکل رپورٹ انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد میں جمع کرائی ۔۔۔انسداد دہشت گردی عدالت میں پرویز الہٰی کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس زیر سماعت ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button