
خلیج اردو
راولپنڈی: پاکستان میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو عدالت سے ریلیف مل گیا۔ لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے لال حویلی کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔۔۔عدالت نے متروکہ وقف املاک بورڈ کا فیصلہ ریمانڈ بیک کردیا۔
جسٹس مرزا وقاص رؤف نے لال حویلی کی رجسٹری منسوخ و تمام یونٹ سیل کئے جانے کے اقدام کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کے لال حویلی کی رجسٹری منسوخ کرنے اور سیل کرنے کے فیصلے کو ریمانڈ بیک کردیا۔۔۔عدالت نے کیس دوبارہ سننے کی ہدایت کردی۔۔
عدالت نے حکم دیا کہ درخواست گزار کو اپنا موقف پیش کرنے کا پورا پوار موقع دیا جائے۔۔جسٹس مرزا وقاص رئوف نے قرار دیا کہ انڈیا میں قانون بن گیا وہاں ایویکیو پراپرٹیزکا مسئلہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوگیا۔ مگرہمارے یہاں محکمے قانون کے مطابق نہیں چلتے۔جب مرضی سرگرم ہوجاتے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے عدالتی فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تاریخی قرار دیدیا۔