پاکستانی خبریں

پاورسیکٹر میں اصلاحات کی ٹھان لی گئی،۔وفاقی حکومت کا بجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن کااعلان

خلیج اردو
اسلام آباد:نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی اور وزیر توانائی محمد علی کی پریس کانفرنس،بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کرتے ہوئے کہا پانچ ڈسکوز میں نقصانات ساٹھ فیصد اور پانچ میں محض تین فیصد ہیں۔ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو جائے گا ایک دو روز میں ریلیف کا اعلان کردیں گے

 

نگران وفاقی وزیر نے اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا بلوں میں اضافے پر لوگوں کااحتجاج جائز ہے تاہم اضافے کی وجہ بھی چوری کو قرار دیدیا بولے نگران حکومت کوئی ایسا کام نہیں کرے گی جو ماورائے آئین ہو۔

 

نگران وفاقی وزارء نے بجلی چوروں کیخلاف سخت کارروائی کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ ڈسکوز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں سیاسی لوگوں اور افسران کے تبادلوں کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاور سیکٹر میں اصلاحات ناگزیر ہیں جس پر اب عملدرآمد ہوگا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button