خلیج اردو
اسلام آباد:وزارت خزانہ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال جولائی میں معاشی اعشاریوں میں ملا جلا رجحان دیکھنے کو ملا ہے۔۔ترسیلات زر، برآمدات، درآمدات۔۔۔روپے کی قدر اور مالی ذخائر میں کمی کا سامنا رہا۔۔مہنگائی کی وجہ پیٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں بلند اضافہ ہے۔
۔۔رواں مالی سال جولائی میں پچاس کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر کم ہوئیں۔۔۔گزشتہ مالی سال جولائی میں 2.5 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی تھیں۔۔۔رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں دو ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال میں روپے کی قدر میں 81 روپے 14 پیسے کی کمی ہوئی۔۔۔ڈالر 81اعشارہ 14 روپے مہنگا ہو کر 303 اعشاریہ 06 تک پہنچ گیا۔۔جولائی 2023 میں مہنگائی کی شرح 28.3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ مالی سال جولائی میں مہنگائی کی شرح 24.9 فیصد تھی۔۔۔ٹیکس، نان ٹیکس ریونیو، ترقیاتی اخراجات اور مالی خسارے میں بھی اضافہ ہوا۔۔