
خلیج اردو
سیکیورٹی فورسز نے بنوں کے علاقے میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دہشت گردوں کے خلاف مؤثر آپریشن کیا جس میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 22 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائی گذشتہ روز اس اطلاع پر کی گئی کہ علاقے میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کی موجودگی پائی گئی ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو درست نشانہ بنایا گیا جبکہ علاقے میں مزید بھارتی سرپرستی یافتہ عناصر کی تلاش کے لیے سرچ اور سینیٹائزیشن کا عمل جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک دشمن نیٹ ورکس کے خاتمے کے لیے پوری طرح متفق اور پرعزم ہیں جبکہ غیر ملکی پشت پناہی سے چلنے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ بنیادی قومی ہدف ہے۔





