
خلیج اردو
اسلام آباد — سینیٹ نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوستی اور تعاون کے حق میں ایک قرارداد منظور کی ہے۔ قرارداد وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کی اور کہا کہ سری لنکا نے اعلان کیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سینی لنکا کی کرکٹ ٹیم اور کرکٹ بورڈ کو دورہ پاکستان جاری رکھنے پر خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سری لنکا کے سیکرٹری دفاع سے ملاقات کر کے مکمل سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی۔ سری لنکا کے صدر نے بھی اپنی کرکٹ ٹیم کے ساتھ خود رابطہ کیا۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اسلام آباد کی کچہری دھماکے میں شہید ہونے والے معصوم شہریوں کے خون کا کوئی مذہب نہیں، اور اب اس دھماکے کے مرکزی کردار تک پہنچ چکے ہیں۔





