پاکستانی خبریں

پنجاب اور بلوچستان میں شدید گرمی کی پیش گوئی، ہیٹ ویو الرٹ جاری

خلیج اردو
لاہور: لاہور سمیت پنجاب بھر میں 13 اپریل سے شدید گرمی کی لہر آنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے اس سلسلے میں ہیٹ اسٹروک کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بالائی پنجاب میں 14 سے 18 اپریل کے دوران درجہ حرارت معمول سے 4 تا 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے، جبکہ جنوبی پنجاب میں یہ اضافہ 6 سے 8 ڈگری تک ہو سکتا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو خاص طور پر احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

ادھر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی شدید گرمی کے خدشے کے پیش نظر 13 سے 18 اپریل تک ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا گیا ہے، خاص طور پر جنوبی اضلاع میں درجہ حرارت میں نمایاں اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

متعلقہ اداروں کو ہنگامی اقدامات کی ہدایت کر دی گئی ہے تاکہ شہریوں کو ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button