پاکستانی خبریں

پاکستان میں قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

خلیج اردو
17 مئی 2021
اسلام آباد : پاکستان کی مرکزی حکومت نے قومی اسمبلی میں حزب اختلاف شہباز شریف کا نام ای سی ایل ( ایگزٹ کنٹرول لسٹ) میں شامل کر لیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر ڈال دیا گیا ہے ، ای سی ایل میں نام کابینہ کی منظوری اور قانونی ضابطے مکمل ہونے پرڈالاگیا، متعلقہ ریکارڈ اس ضمن میں اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔

اس فیصلے پر ردعمل میں مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عید کے بعد پہلے ورکنگ ڈے پر پہلے گھنٹے میں عوام کے لیے کچھ کرنے کے بجائے عمران صاحب نے شہباز شریف صاحب کا نام ای سی ایل میں شامل کرایا
عید کے بعد پہلے ورکنگ ڈے پر پہلے گھنٹے میں عوام کو 19 فیصد مہنگی سے نجات دلانے کا کوئی اقدام کرنے کی کوئی توفیق نہ ہوئی۔

مریم اورنگزیب نے اسے شہباز شریف کا خوف قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button