پاکستانی خبریں

اسٹیٹ بینک نے دسمبر دوہزارتئیس میں بیرون ملک سے آنے والی ترسیلات زر کے اعداد و شمار جاری کردیئے

خلیج اردو
اسلام آباد: اسٹیٹ بینک نے دسمبر دوہزارتئیس میں بیرون ملک سے آنے والی ترسیلات زر کے اعداد و شمار جاری کردیئے۔پاکستانیوں نے دواعشاریہ چار ارب ڈالر وطن بھیجے۔حکومت اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے 400 ارب روپے کے اسلامی بانڈز فروخت کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ترسیلاتِ زر نومبر 2023 کے مقابلے میں پانچ اعشاریہ چار فیصد بڑھ گئیں جبکہ دسمبر 2022 کے مقابلے میں تیرہ اعشاریہ چار فیصد اضافہ ہوا۔۔۔ مالی سال دوہزار چوبیس کے ابتدائی 6 ماہ میں مجموعی ترسیلاتِ زر13 اعشاریہ 4 ارب ڈالر موصول ہوئیں۔

دسمبر 2023 میں سب سے زیادہ ترسیلات زر 577.6 ملین ڈالر سعودی عرب سے پاکستان آئے۔ یو اے ای سے 419.2 ملین،برطانیہ سے 368 ملین اور امریکہ سے 263.9 ملین ڈالرموصول ہوئے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت ،اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے 400 ارب روپے کے اسلامی بانڈز فروخت کرے گی،اسلامی بانڈز 24جنوری، 21 فروری اور 20 مارچ کو تین نیلامیوں میں فروخت کیے جائیں
گے، 100 ارب روپے کے اسلامی بانڈز ایک سال کے لیے فروخت کیے جائیں گے۔

 

ذرائع کے مطابق 150 ارب مالیت کے اسلامی بانڈز فکسڈ اور فلوٹنگ ریٹ پر 3 اور 5 سال کی مقررہ مدت پر فروخت کیے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button