پاکستانی خبریں

پاکستان، سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کبلئے تیسرا اجلاس، جی ایچ کیو میں ہونے والے اجلاس میں ابھرتے ہوئے سکیورٹی خطرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان، سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کےلئے تیسرا اجلاس جی ایچ کیو میں ہوا۔باہمی دلچسپی کے امور اور درپیش ابھرتے ہوئے سکیورٹی خطرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔۔۔پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان سہہ فریقی اجلاس بھی ہوا،،، جس میں دفاعی آلات کے ٹیکنالوجیز ریسرچ و ڈویلپمنٹ کے شعبہ میں تعاون پر بات کی گئی۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں جانب سے جدید ٹیکنالوجی میں تیز رفتار ترقی اور مشترکہ مقاصد کی تکمیل کیلئے ریاستی سطح پر دفاعی صنعتی تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا،، اجلاس میں دفاعی پیداوار کے شعبے میں خود کفالت کے حصول کیلئے مختلف شعبوں میں دفاعی تعاون بڑھانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا گیا۔

 

ترجمان پاک فوج کے مطابق جی ایچ کیو میں پاکستان،ترکیہ اور سعودی عرب کے دوسرے سہ فریقی دفاعی تعاون سے متعلق اجلاس بھی ہوا،،، جس میں فریقین نے تکنیکی،مالیاتی،انسانی وسائل اورانٹلیکچوئل تعاون کی اہمیت پرزوردیا،،، آئندہ سہہ فریقی اجلاس فروری میں ریاض میں منعقد ہوگا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button