خلیج اردو
بنوں: بنوں میرانشاہ روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پر دہشتگردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ ہ شاہ ولی، دو پولیس کانسٹیبل اور ایک سویلین شہید ہو گئے۔ حملے کے دوران ڈرائیور سمیت تین اہلکار بھی زخمی ہوئے جبکہ حملہ آوروں نے گاڑی کو آگ بھی لگا دی۔
شہداء کی نماز جنازہ بنوں میں ادا کی گئی، جس میں آئی جی خیبرپختونخوا، جنرل آفیسر کمانڈنگ میرانشاہ اور دیگر عسکری و سول حکام نے شرکت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بنوں میں دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیے جائیں گے اور حکومت ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔






