خلیج اردو
اسلام آباد:انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے جاری نوٹفکیشن میں سے پہلا واپس ۔ الیکشن کمیشن نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے لاہور سے عون چوہدری کی فتح کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی لا الیکشن کمیشن کی یقین دہانی پر سلمان اکرم راجہ کی درخواست نمٹا دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے مخالف امیدوار سلمان اکرم راجہ کی درخواست پرسماعت کی ، ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ 12 فروری کا این اے 128 میں عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے رہے ہیں۔ غلطی الیکشن کمیشن سے ہوئی،اس وجہ سے نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔
وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن فارم 49 کو بھی واپس لے رہا ہے ؟عدالت نے ریمارکس دیے
یہ باقی معاملات الیکشن کمیشن جاکر واضح کریں۔ ڈی جی لاء نے یقین دہانی کرائی کہ سلمان اکرم راجہ کی الیکشن کمیشن میں زیرالتوا درخواست کو قانون کے مطابق سن کرفیصلہ کریںگے ۔
عدالت نے ڈی جی لا کے بیان کے بعد سلمان اکرم راجہ کی درخواست نمٹا دی ۔