پاکستانی خبریں

اسلام آبادـ وفاقی کابینہ نے گیس مزید 67فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دے دی، کابینہ نے دہشت گردی میں ملوث ملزم عرفان قادر کو ناروے کے حوالے کرنے کی بھی منظوری دی۔

خلیج اردو
اسلام آبادـ وفاقی کابینہ نے گیس مزید 67فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دے دی،،، کابینہ نے دہشت گردی میں ملوث ملزم عرفان قادر کو ناروے کے حوالے کرنے کی بھی منظوری دی۔

 

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس،،، گیس کی قیمت میں اضافہ کے حوالے سے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی،،، کابینہ کی منظوری کے بعد گیس کی 67فیصدتک مہنگی ہوجائے گی۔

 

وفاقی کابینہ نے وزارت تجارت کی سفارش پر اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام یو این ڈی پی کے تحت افغانستان کنٹری آفس کے زیر استعمال گاڑیوں کے سپئیر پارٹس اور نئے ٹائروں کی کراچی پورٹ سے کابل، افغانستان منتقلی کی منظوری دے دی۔

 

وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے 6 فروری 2024 ،کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے 7 فروری 2024 ،کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے 7 فروری 2024 اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 7 فروری 2024 اور 14 فروری 2024 کے اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی۔

 

کابینہ نے وزارت دفاعی پیداوار کی سفارش پر سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 20 کے افسر خان نواز کی ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا میں بطور ممبر فنانس جبکہ وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ کی سفارش پر مینیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال کی خالی آسامی پر سید طارق محمد الحسن کی تعیناتی کی منظوری دی۔

 

وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر دوہری شہریت کے حامل ملزم عرفان قادر بھٹی کو ناروے کے حوالے کرنے کی منظوری بھی دی،،، کابینہ کو بتایا گیا کہ ملزم پر حکومت ناروے کی جانب سے دہشت گردی میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button