پاکستانی خبریں

پاکستان سے 12ہزار 96 مبینہ جعلی پاسپورٹس کے اجرا پر اعلی سطح انکوائری کمیٹی نے تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا

اسلام آباد: پاکستان سے 12ہزار 96 مبینہ جعلی پاسپورٹس کے اجرا پر اعلی سطح انکوائری کمیٹی نے تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ تحقیقاتی کمیٹی نادرا سے بھی افغان مہاجرین کا ڈیٹا حاصل کرکے سکروٹنی کرے گی۔ کمیٹی 15 دن کے اندر اپنے نتائج اور سفارشات وزارت داخلہ کو فراہم کرے گی۔

سعودی حکومت کی شکایت پر وزارت داخلہ کی ہدایت پر قائم انکوائری کمیٹی نے تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ کمیٹی کی سربراہی ڈاریکٹر جنرل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کر رہے ہیں۔

 

جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے والوں کی فہرستیں تحقیقات کمیٹی کو موصول بھی ہو گئی ہیں۔ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن حکام کے مطابق
کمیٹی پاسپورٹ کے اجراء میں کوتاہیوں کا پتہ لگائے گی۔ کمیٹی ان پاسپورٹ پر روانگی کی سہولت کے لیے مختلف اداروں کی ملی
بھگت کا تعین بھی کرے گی ۔

 

پاکستان سے سعودیہ تک نادرا، پاسپورٹ اور ایف آئی اے کے مختلف افسران کی ذمہ داری کا تعین بھی کیا جائے گا ۔ کمیٹی 15 دن کے اندر اپنے نتائج اور سفارشات سیکرٹری داخلہ کو پیش کرے گی۔

 

سعودی شکایت کے بعد امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے نئے اور تجدید شدہ پاسپورٹ کے اجراء کیلئے جانچ پڑتال کو بھی بڑھا دیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button