
ملک میں صنعتوں کا پہیہ پوری رفتار سے گھومنے لگا، صنعتی ترقی کی شرح 12 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، نومبر 2020 میں بڑی صنعتوں کی شرح نمو نومبر 2019 کے مقابلے میں 14.5 فیصد رہی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملک میں بڑی صنعتوں کی شرح نمو کے بارے میں اچھی خبریں آرہی ہیں۔
ٹوئٹر پر جاری پیغامات میں انہوں نے بتایا کہ رواں مالی سال جولائی نومبر عرصہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 7.4 فیصد کا اضافہ ہوا، نومبر 2020 میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں نومبر 2019 کے مقابلے میں 14.5 فیصد اضافہ ہوا جو کہ 12 سال کے دوران ایک ماہ کے دوران بڑی صنعتوں کی بلند ترین شرح نمو ہے۔
پاکستان میں صنعتوں کی ترقی میں واضح طور پر نظر آرہی ہے۔ دوسری جانب وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق نومبر میں سالانہ بنیاد پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 14.46 فیصد اور ماہانہ بنیاد پر 1.35 فیصد اضافہ ہوا۔ جولائی سے نومبر کے دوران ٹیکسٹائل شعبے کی پیداوار میں سالانہ بنیاد پر 2.40 فیصد اضافہ ہوا۔ فوڈ، مشروبات اور تمباکو کے شعبے کی پیداوار میں سالانہ بنیاد پر 57.58 فیصد اور ماہانہ بنیاد پر 21.28 فیصد اضافہ ہوا۔
کوک اور پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار 1.50 فیصد بڑھ گئی۔ فارماسیوٹیکل سیکٹر کی پیداوار میں 12.95 فیصد اضافہ ہوا۔ کیمیکل سیکٹر 9.95 فیصد، فرٹیلائزر سیکٹر 6.59 فیصد اور آٹو موبل سیکٹر کی پیداوار میں 5.93 فیصد اضافہ ہوا۔ تعمیراتی سرگرمیوں کی بحالی کے باوجود آئرن اور اسٹیل سیکٹر کی پیداوار میں 3.69 فیصد اور الیکٹرانکس کی پیداوار میں 18 فیصد کمی آئی۔ انجینئرنگ کی مصنوعات کی پیداوار 32.62 فیصد اور لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار 65.04 فیصد گرگئی۔
Excellent news of large scale manufacturing (LSM) growth numbers for november. Jul to nov LSM growth is now 7.4% and the month of November growth is 14.5% vs Nov 2019. Industrial growth is clearly accelerating
— Asad Umar (@Asad_Umar) January 12, 2021
November large scale manufacturing, year on year growth of 14.5% is the highest large scale manufacturing growth in any month in the last 12 years.
— Asad Umar (@Asad_Umar) January 12, 2021