
خلیج اردو
لاہور:
بلاج قتل کیس کا مرکزی ملزم طفی بٹ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ پولیس کے مطابق طفی بٹ کو دبئی سے کراچی لایا گیا تھا اور وہاں سے تفتیش کے لیے لاہور منتقل کیا جا رہا تھا کہ رحیم یار خان کے قریب اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم طفی بٹ کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، تاہم پولیس اہلکار محفوظ رہے۔ طفی بٹ بدنام زمانہ ملزم اور بلاج قتل کیس کا مرکزی کردار تھا، جو واردات کے بعد دبئی فرار ہوگیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کی جائے گی۔







