پاکستانی خبریں

عید الاضحیٰ اور حج سیزن کے لیے امارات ایئرلائن کے 46 خصوصی پروازوں کا اعلان

خلیج اردو
دبئی، 22 مئی 2025
امارات ایئرلائن نے اس سال کے حج سیزن کے لیے مکہ مکرمہ جانے والے ہزاروں عازمین حج کی سہولت کے لیے جدہ اور مدینہ منورہ کے لیے 33 خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے، جو 31 مئی تک اور پھر 10 سے 16 جون کے درمیان روانہ ہوں گی۔

ایئرلائن نے عید الاضحیٰ کے موقع پر سفر کی بڑھتی ہوئی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے عمان، دمام، کویت اور بحرین جیسے علاقائی شہروں سے آنے اور جانے والی 13 اضافی پروازوں کا بھی اعلان کیا ہے۔ ان پروازوں کے ذریعے مسافر موسم گرما کی تعطیلات کے لیے سیاحتی مقامات کا رخ کریں گے یا عید کی خوشیاں اپنے عزیزوں کے ساتھ منانے کے لیے جائیں گے۔

امارات ایئرلائن اگلے تین ہفتوں کے دوران امریکہ، پاکستان، انڈونیشیا، جنوبی افریقہ، تھائی لینڈ اور آئیوری کوسٹ جیسے اہم ممالک سے تقریباً 32 ہزار عازمین حج کو سعودی عرب روانہ کرے گی، جو ان کی زندگی کا ایک روحانی اور بابرکت سفر ہوگا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button