پاکستانی خبریں

پاکستان میں صوبائی وزیر کی جانب سے خاتون سرکاری افسر کو ڈانٹ ، ٹویٹر صارفین نالاں

خلیج اردو
02 مئی 2021
سیالکوٹ : پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع سیالکوٹ میں پیش آنے والے ایک واقعے پر ٹویٹر صارفین نالاں ہیں جہاں پنجاب کے وزیر اعلیٰ کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ کی اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کو جھاڑ پلائی ہے۔

اس حوالے سے وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں فردوس عاشق اعوان کی جانب سے رمضان میں خصوصی طور پر بنائے جانے والے رمضان بازار کا دورہ کیا جارہا ہے۔ فردوس عاشق اعوان پھلوں کے ناقص معیار پر شکوۃ کررہی ہوتی ہے لیکن اس دوران وہ اپنی آواز اور انداز میں قدرے تلخ نظر آتی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف وضاحت دینے کی کوشش کرتی ہے تو فردوس عاشق اعوان مزید سخت الفاظ کا استعمال کرتی ہے جس کو بعض ٹویٹر صارفین کی جانب سے تضحیک امیز کہا گیا ہے۔

مذکورہ ویڈیو ڈان نیوز نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔

https://twitter.com/Dawn_News/status/1388901874619744257

واقعے پر ردعمل میں

حزب اختلاف کی سیاسی جماعت مسلم لیگ نواز کی سنیئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اپنی ناکامی اور بدترین ارکردگی کا غصہ سرکاری افسران پر نکالنا فرعونیت ہے۔رمضان بازاروں ميں غير معياری،مہنگی اشياء حکومتی نالائقی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔سرکاری افسران آپ کے ذاتی ملازم نہیں۔سيالکوٹ کے رمضان بازار ميں خاتون اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کے ساتھ ہونے والا سلوک قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سول سرونٹس اور بیوروکریٹس پڑھ لکھ کر، محنت کر کے، مقابلے کے امتحان پاس کر کے اس مقام تک پہنچتے ہیں، SELECT ہو کر نہیں آتے۔ وزیر ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کو افسران کی تذلیل کا لائسنس مل گیا ہے۔ یہ رعونت قابل قبول نہیں۔ سونیا صدف سے معافی مانگیے،

اس حوالے سے صارفین نے فردوس عاشق اعوان کے رویے پر تبقید کی ہے ۔

https://twitter.com/anX_muslim/status/1388892361984552964

اس معاملہ پر ایک ویڈیو میں ای سی سونیا صدف نے ردعمل میں کہا ہے کہ گرمیوں کا موسم ہے کوئی پھل خرید ہو سکتا ہے ، انسانی غلطی بھی ہو سکتی ہے ، ہم ہر وقت عوام کی خدمت میں پیش پیش ہوتے ہیں لیکن اس طرح کا رویہ افسوسناک ہے۔

واقعے پر ردعمل میں چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے اور سونیا صدف کی خدمات کو سلام پیش کیا ہے۔ اس حوالے سے مقامی میڈیا چینل سما ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب نے واقعے پر اپنے تحفظات سے وزیر اعلیٰ پنجاب کو آگاہ کیا ہے۔

دوسری طرف کچھ صارفین فردوس عاشق اعوان کے اس رویے کو جواز بھی فراہم کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button