پاکستانی خبریں

چشمہ اور تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ختم، ڈیڈ لیول برقرار

خلیج اردو
اسلام آباد: چشمہ اور تربیلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ ختم ہوگیا ہے اور دونوں ڈیم بدستور ڈیڈ لیول پر موجود ہیں۔ منگلا ڈیم میں بھی پانی کی سطح دو دن سے نہیں بڑھی۔

واپڈا کے آبی ذخائر کی صورتحال کے مطابق تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 20 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 20 ہزار کیوسک ہے۔ منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 19 ہزار اور اخراج 19 ہزار 200 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 23 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 19 ہزار 400 کیوسک ہے۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 11 ہزار 600 کیوسک ہے، جبکہ نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد اور اخراج 26 ہزار کیوسک ہے۔

#WaterCrisis #TarbelaDam #ChashmaDam #ManglaDam #WAPDA #Pakistan #WaterReservoirs

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button