پاکستانی خبریں

ریاست ماں کی طرح اپنے ضرورت مند شہریوں کا خیال رکھتی ہے اور حکومت ہر ضرورت مند تک پہنچنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے،مریم نواز

فلاحی منصوبے حکومت کی ترجیح، خصوصی افراد کی خدمت میرا خواب ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا تقریب سے خطاب

خلیج اردو
لاہور، 18 اپریل 2025
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فلاحی منصوبوں کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے اور خصوصی افراد کی خدمت ان کا خواب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست ماں کی طرح اپنے ضرورت مند شہریوں کا خیال رکھتی ہے اور حکومت ہر ضرورت مند تک پہنچنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ "ہمت کارڈ کے ذریعے خصوصی افراد کو ماہانہ 10 ہزار روپے فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ ان کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔” انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خصوصی افراد کو درپیش مسائل اور چیلنجز کے باوجود حکومت ان کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے دعا کرتے ہوئے کہا، "میں دعا گو ہوں کہ تمام خصوصی افراد اپنی زندگی بہتر انداز میں گزاریں اور ان کی مشکلات کا حل نکلے۔” ان کا کہنا تھا کہ "آج یہاں وہ لوگ موجود ہیں جو قوم کے ہیروز ہیں، اور ان کی خدمات کا اعتراف ضروری ہے۔” انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ خوش ہیں کہ اب اقتدار کا رخ ان لوگوں کی طرف مڑ چکا ہے جن کا حق تھا اور یہ ایک نیا اور بہتر دور کا آغاز ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button