خلیج اردو
اسلام اآباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہدایت کی کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی کیس میں امریکا جانے والے وفد کے خرچے کی سمری وزیراعظم کو بھیجی جائے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
عافیہ صدیقی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وفد کو آفیشل ویزا چاہئے۔ وفد میں کوئی حکومتی شخصیت نہیں۔ پہلے انوشہ رحمٰن اور پھر عرفان صدیقی کا بتایا گیا۔ لیکن اب دونوں نہیں جارہے۔
عدالت نے امریکی وکیل سے استفسار کیا کہ سابق ڈکلیریشن کی کیا پوزیشن ہے؟
تو عافیہ صدیقی کے امریکی وکیل نےبتایا کہ دورہ کی کامیابی کے زیادہ امکانانت ہیں۔
عدالت نے استفسار کیا کہ امریکا جانے والے وفد کو خرچہ کون دے گا؟ عدالت عالیہ نے وزارت خارجہ کو ہدایت کی کہ وہ اخراجات کی سمری وزیراعظم کو بھجوائے
جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ریمارکس دیئے کہ اگر سمری وزیر اعظم تک نہیں پہنچتی تو اس پر پی ٹی آئی عمران خان لکھ دیں جلدی پہنچ جائے گی۔
بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی۔