خلیج اردو
اسلام آباد:ایف بی آر کو بڑے ریونیو شارٹ فال کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ رواں مالی سال میں مجموعی طور پر 344 ارب روپے سے زیادہ کے ٹیکس شارٹ فال کا سامنا رہے گا۔
رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں ایف بی آر کو بڑے ریونیو شارٹ فال کا خدشہ ہے۔ میڈیا کے مطابق قومی ادارے کو پانچ ماہ میں 344 ارب روپے کے ٹیکس شارٹ فال کے سامنا رہے گا۔
ماہ نومبر میں ایک ہزار ارب روپے کے ٹیکس ہدف کا حصول ممکن نہیں ہوگا جبکہ ماہ نومبر میں150 ارب روپے سے زیادہ کے شارٹ فال کا امکان ہے۔ گزشتہ چار ماہ میں ایف بی آر کو 192 ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا
رہا۔
ماہ نومبر میں ہدف کے مقابلے میں 850 ارب روپے ٹیکس جمع کرنے
کا تخمینہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیکس کا بڑا حصہ کراچی سے اکھٹا ہوتا ہے۔
حالیہ احتجاج کے باعث اسلام آباد اور لاہور سے کم ٹیکس اکھٹا ہوا۔