پاکستانی خبریں

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی کا دورہ،،،سپہ سالار کو پاک چین مشترکہ مشق “وارئیر 8” کے بارے میں بریفنگ،

خلیج اردو
راولپنڈی:پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی کا دورہ، آرمی چیف کو وارئیر 8” مشقوں پر بریفنگ دی گئی۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے اسپیشل دستوں کے درمیان جاری وارئیر 8” مشق کا آغاز 19 نومبر 2024 کو ہوا تھا، اور یہ تین ہفتوں پر مشتمل سالانہ دوطرفہ مشق ہے، جس کا مقصد دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کارروائیاں اور دفاعی حکمت عملیوں کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

 

اس مشق میں دونوں ممالک کے دستوں نے پیشہ ورانہ مہارت اور بلند حوصلے کا مظاہرہ کیا ہے۔ آرمی چیف نے مشق کے شرکاء سے ملاقات کی اور اُن کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا،

 

وارئیر 8 سالانہ بنیادوں پر ہونے والی باہمی مشقوں کی آٹھویں مشق ہے۔اس مشق کا مقصد پیشہ ورانہ مہارتوں کو مشترکہ تربیت کے ذریعے بہتر بنانا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ دونوں برادر ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مضبوط بنانا بھی اس مشق کا اہم مقصد ہے،

 

مشقوں کی افتتاحی تقریب میں اسلحہ کی نمائش، انفرادی اور ٹیم لیول ٹریننگ توجہ کا مرکز بنی۔ کلیئرنس آپریشن، گن فائر ، ڈرون ٹریننگ ، سنائپر ٹریننگ اور کمپنی کی سطح پر تربیت اس مشق کا حصہ ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button