پاکستانی خبریں

میں فوج کے ساتھ ہوں،زرتاج گل کی دہشت گردی کی مذمت،سکیورٹی فورسز کے ساتھ اظہار یکجہتی

خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے جعفر ایکسپریس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی ایک ناسور ہے اور دہشتگردوں کا کوئی مذہب یا دین نہیں ہوتا۔

زرتاج گل کا کہنا تھا کہ وقت آ گیا ہے کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہو جائے۔ ہم اپنے عام شہریوں اور سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی بے شمار لاشیں اٹھا چکے ہیں۔

انہوں نے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صدر، وزیراعظم اور ان کے وزراء فارم 47 کی پیداوار ہیں۔

انہوں نے سابق صدر آصف علی زرداری پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں صرف سندھ کے پانی کی بات کی، ملک کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button